کچھ معاملات میں ، سر درد کی جسمانی وجہ بھی ہو سکتی ہے۔ سب سے پہلے اپنے سر سے بوجھ دور کریں یہ بوجھ پونی ٹیل یاں کلپ یا ٹوپی یا ہیڈ بینڈ وغیرہ کا بھی ہو سکتا ہے
سر کا درد دور کرنے کے کچھ آزمودہ نسخے یہ ہیں
::پودینہ کو رس::
کچھ پودینہ کی پتی لیں اور اس کا جوس نکالیں۔ اپنی پیشانی پر رس لگائیں۔ یہ کچھ منٹ میں سر درد کو دور کر دے گا۔ پودینہ کی جگہ دھنیا کے پتوں کا رس بھی سر درد کا ایک مؤثر علاج ہے۔
::ادرک::
ادرک میں قدرت نے بیشمار بیماریوں کا علاج رکھا ہے۔ چاہے آپ کے گلے کی سوزش ہو یا پیٹ کا درد ہو یا سر درد ہو ، ادرک ہر درد کی دوا ہے۔
:-D(پیار کے درد کے علاوہ، اور سر درد کی ایک وجہ یہ بھی ہے)
استعمال کرنے کا طریقہ: کچے ادرک یا ادرک پاؤڈر کو پانی میں ابالیں اور اس کی بھا لیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایک چائے کا چمچ ادرک پاؤڈر اور دو چمچ پانی ماتھے پر ملا کر تیار کردہ ادرک کا پیسٹ لگائیں۔ کچھ منٹ لگا رہنے دیں اور پھر سر درد سے فوری راحت کے لئے اسے دھو لیں